جنید ریاض: اقبال ٹاؤن میں گورنمنٹ گرلزہائی سکول چناب بلاک رہائشگاہ میں تبدیل،سکول کی بااثرہیڈمسٹریس نےکمرہ جماعت کوکرائےپرچڑھادیا۔
تفصیلات کے مطابق اقبال ٹاؤن میں گورنمنٹ گرلزہائی سکول چناب بلاک رہائشگاہ میں تبدیل کر دی گئی۔سکول کی بااثرہیڈمسٹریس نےکمرہ جماعت کوکرائےپرچڑھادیا۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرکےنوٹس لینےکےباوجودکمرہ خالی نہ ہوسکا۔
یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف اور عام انتخابات،ایک انار سو بیمار
واضح رہے کہ کمرہ جماعت میں پرائیویٹ لوگوں کی رہائش سےتعلیمی ماحول متاثرہو رہا ہے۔والدین نے بھی کمرہ فوری خالی کرانے کامطالبہ کردیا۔ ڈی ای اوکے نوٹس کے باوجود کمرہ خالی نہ ہوسکا۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت پنجاب نے دل بڑا کر لیا،اساتذہ کے لیے بڑی خوشخبری
ڈی ای اوملک احسان کا کہنا تھا کہ ہیڈمسٹریس کوتحریری نوٹس جاری کیاہے۔ طالبات کی پڑھائی کیلئےکمرہ جلدخالی کرالیاجائےگا۔