قذافی بٹ: تحریک انصاف اور عام انتخابات، قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر امیدواروں کے ناموں پر پی ٹی آئی شش و پنج کا شکار ہو گئی۔
تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق کے 16 اور قومی کے 4 حلقوں پر امیدواروں کے نام شارٹ لسٹ نہیں کیے جاسکے۔پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں 3 دن باقی ہیں اور پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت امیدواروں کے انتخاب کے حوالے سے مشکل کا شکار ہے۔
ذرائع کے مطابق تاخیر کا سبب ایک سیٹ پر زائد امیدوارہونا ہے۔قیادت کی کوشش ہے کہ وہ سب کو راضی کرنے کے بعد ٹکٹوں کا فیصلہ کرلیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر پنجاب قیادت نے شارٹ لسٹ نام دے دیئے تو پارٹی کے لیے مشکلات کھڑی ہوسکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ریلوے فائدہ میں ہے تو اس کی نجکاری کیوں؟سعد رفیق پر سوالیہ نشان
واضح رہے کہ پی پی 145،پی پی 146،پی پی 147،پی پی 148،پی پی 149 میں ایک سے زیادہ امیدوار ہیں۔پی پی 150،پی پی 152،پی پی 155،پی پی 156، پی پی 162، پی پی 163 میں بھی امیدوار فائنل نہ کیے جاسکے۔پی پی 165، اور پی پی 166،پی پی 168، پی پی 171اور پی پی 173میں بھی امیدواروں کا فیصلہ نہ ہوسکا۔قومی اسمبلی کے حلقوں میں این اے 123، این اے 124،این اے 126، این اے 127، این اے 134 اور این اے 136بھی امیدواروں کے نام شارٹ لسٹ نہ ہوسکے۔