سکول کونسلز غیر فعال،ایجوکیشن اتھارٹی  نے ریکارڈ طلب کرلیا

10 Sep, 2024 | 11:20 PM

 سٹی 42:سینکڑوں پرائیوٹ سکولز  میں سکول کونسلز غیر فعال ہونے کا انکشاف   ہوا ہے ۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی  نے   کارروائی کا فیصلہ کرلیا 
سینکڑوں پرائیویٹ سکولوں میں سکول کونسلز فعال نہ ہونے کا انکشاف ہو ا ہے،ڈسٹرک ایجوکیشن اتھارٹی نے احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والے پرائیویٹ سکولوں کیخلاف سخت کاروائی کا فیصلہ کرلیاڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے پرائیویٹ سکولوں سے سکول کونسلز کے قیام اور بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹ کا ریکارڈ مانگ لیا
، تمام سکولوں کو15 ستمبر تک سکول کونسل کا ریکاڑڈ جمع کروانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ سکول کونسلز کے ریکارڈ کیساتھ پرائیویٹ سکولوں کو بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹ بھی جمع کروانا ہوگا۔ ذرائع کے مطابق احکامات کی سنگین خلاف ورزی پر پرائیویٹ سکولوں کو 5 لاکھ روپے تک جرمانہ بھی کیا جا سکتا ہے۔ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے مطابق سکول کونسل اور بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹ کا ریکارڈ مہیاء نہ کرنیوالے تعلیمی اداروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی 

مزیدخبریں