ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دو دن کے دوران شہر کی 2اہم شاہراہوں پر گڑھے پڑ گئے

Shalimar Link Road hole , City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مائدہ وحید:  برسات کے دوران معمول سے زیادہ بارشیں ہونے کے سبب لاہور شہر میں زمین کی مٹی دھنسنے کے واقعات بڑھ گئے۔ دو دن کے دوران شہر کی 2اہم شاہراہوں پر گڑھے پڑ گئے؛  ایک روز پہلے شالیمار لنک روڈ پر گڑھا پڑا تھا، آج ماڈل ٹاؤن اے بلاک مین سڑک کے نیچے زمین بیٹھ جانے سے سڑک بھی بیٹھ گئی اور سڑک پر برا سا گڑھا نمودار ہو گیا۔ 
ماڈل ٹاؤن اے بلاک میں سڑک پر شگاف پڑنے  کے نتیجہ میں ایک لوڈر ٹرک بھی الٹ گیا۔ علاقہ کے لوگوں نے بتایا کہ پارکنگ میں کھڑا مزدا ٹرک شگاف پڑنے سے اُلٹ گیا.

کل پیر کے روز   شالیمار لنک روڈ پر  سڑک کے درمیان بچھی ہوئی پائپ لائن  پھٹ گئی تھی جس کے باعث پندرہ  فٹ چوڑا اور بیس فٹ گہرا  گڑھا پڑ گیا۔ اس گڑھے  کی وجہ سے شالیمار لنک روڈ پر ٹریفک متاثر ہو رہا ہے۔ انتظامیہ نے کل ہی سڑک پر مرمت کا کام شروع کر دیا تھا ۔

گڑھا پڑنے کے طعد اے سی ڈاکٹر انعم فاطمہ نے یہاں آ کر گڑھے کا خود جائزہ لیا تھا۔

انہوں نے بتایا تھا   کہ مرمت ایک روز میں مکمل کر لی جائے گی لیکن آج منگل کے روز بھی شالیمار لنک روڈ پر پڑنے والا شگاف پر کر کے اس پر سڑک کی مرمت مکمل نہیں کی جا سکی۔

اب بتایا جا رہا ہے کہ یہ گڑھا مرمت  کرنے کا کام 80 فیصد مکمل ہو گیا ہے، باقی کام آج شب تک مکمل ہو جانے کی امید تھی۔

مٖصروف شاہراہ پر گڑھا پڑنے سے شالیمار لنک روڈ کی ٹریفک متاثر ہو رہی ہے۔ 

آج لنک روڈ پر گڑھا بھرنے سے پہلے پائن لائن کی مرمت کا کام کیا گیا۔ اس دوران واسا کے اہلکار بھی موجود رہے ۔