پی ٹی آئی رہنماوں کو کہاں سے گرفتار کیا گیا ، سچ سامنے آگیا

10 Sep, 2024 | 09:01 PM

اویس کیانی : سپیکر قومی  اسمبلی  نے پی ٹی آئی رہنماوں کی پارلیمنٹ کے اندر سے گرفتاری  کے الزامات کی تحقیقات  کے بعد انکشاف کیا کہ کسی بھی پارلیمنٹرین  کو قومی  اسمبلی کے احاطے سے گرفتار نہیں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد پوری صورتحال کا جائزہ لیا۔ سی سی ٹی وی  فوٹیجز کے مطابق  کسی بھی  پارلیمنٹیرین کو قومی اسمبلی کے احاطہ  سے گرفتار نہیں کیا گیا ۔  پی ٹی آئی کے رہنماوں نے واویلا مچا رکھا تھا کہ ان کو قومی  اسمبلی کےاندر سے گرفتار کرکے پارلیمان   کےتقدس کو پامال کیا ۔ بیرسٹر گوہر ،  شیر افضل مروت سمیت  پی ٹی آئی  رہنماوں کا یہی موقف تھا اور انہوں  نے عدالت میں بھی یہی کہا کہ ان کو قومی اسمبلی کے احاطے سے گرفتار کیا گیا جبکہ پولیس کہہ رہی تھی کہ ان کو قومی اسمبلی کے اندر سے گرفتار نہیں کیا گیا ۔  سی سی ٹی وی کیمروں  نے  راز فاش کردیا ۔

 سپیکر قومی اسمبلی میں آج اجلاس میں رولنگ دی تھی کہ وہ سارے معاملے کو خود دیکھیں گے۔سی سی ٹی وی شواہد کے مطابق کسی پارلیمنٹرین کو قومی اسمبلی نے اندر سے گرفتار نہیں کیا گیا ،

کل کے اجلاس میں ایوان کو اعتماد میں لیں گے،

مزیدخبریں