اسرار خان : لاہور میں مختلف واقعات کے دوران 7 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ پولیس نے میتیں مردہ خانے منتقل کر کے شناخت سمیت دیگر پہلوؤں پر تحقیقات شروع کر دیں ۔
ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق مزنگ کے علاقہ سے 35 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی ۔ لاری اڈہ میں 40 سالہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں پایا گیا ۔ میو ہسپتال گیٹ نمبر 3 کے قریب 65 سالہ بزرگ شہری مردہ حالت میں ملا ۔ داتا دربار شیش محل روڈ سے 45 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی ۔ اسی طرح داتا دربار بیلا رام روڈ پر 40 سالہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں پایا گیا ۔ فیکٹری ایریا شنگھائی پل کے قریب 45 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی ۔ دھرم پورہ پھاٹک کے قریب 50 سالہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں ملا ۔
ایدھی ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک بھکاری جبکہ 6 نشے کے عادی افراد تھے ۔ تاہم پولیس کارروائی کے بعد میتیں مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہیں ۔