راؤدلشاد : " کسان خوشحال، پاکستان خوشحال " کے ویژن کے تحت پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف ن کے کسان کارڈ کی کسانوں کو ترسیل کا آغاز آج سے ہو گیا۔ مریم نواز نے کاشتکاروں کیلئے کئی اہم منصوبے آغاز کر دیئے اور کئی اہم منصوبے جلد شروع کرنے کی ہدایات کر دیں۔ کسان کارڈ کی ترسیل اور زرعی مال پائلٹ پراجیکٹ عملاً شروع کردیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کے کسانوں کے لئے منصوبےں پر کام کی رفتار کا جائزہ لینے کے لئے منگل کے روز اہم اجلاس کیا جس میں بتایا گیا کہ کسان کارڈ کی کاشتکاروں کو ترسیل آج سے شروع کی جا رہی ہے۔
پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت محکمہ زراعت کے سی ایم انیشی ایٹیوز سے متعلق اجلاس ہوا جس میں سینئر منسٹر مریم اورنگزیب ، وزیر اطلاعات وثقافت عظمی زاہد بخاری ، وزیر زراعت عاشق حسین کرمانی ،چیف سیکرٹری ، سیکرٹری زراعت و دیگر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ مریم نواز کے تمام انیشی ایٹوز پر عمل درآمد کی رفتار کا جائزہ لیا گیا۔
کسان کارڈ کی ترسیل کا آغاز
صوبہ بھر کے 40 ہزار کسان کارڈ کی ترسیل کا آغاز آج سے ہوگا. ہر تحصیل کے ایگریکلچر آفس میں زرعی سینٹر سے کاشت کاروں کو کسان کارڈ مہیا کیے جائیں گے۔کاشتکار 15 اکتوبر کے بعد گندم کی فصل کے لئے زرعی مداخل کے لئے کسان کارڈ استعمال کرسکے گا. کسان کارڈ سے پانچ لاکھ کاشتکار مستفید ہوں گے۔کاشتکار کسان کارڈ کے ذریعے 30 ہزار فی ایکڑ سے ڈیڑھ لاکھ تک قرض حاصل کرسکیں گے. اوکاڑہ، بہاولپور، ساہیوال اور سرگودھا میں زرعی مال پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کردیا گیا ہے۔ کاشتکار زرعی مال سے بیج، کھاد، پیسٹی سائیڈ، مشاورت، قرض اور دیگر سہولتیں لے سکیں گے۔
ہر تحصیل میں زرعی سینٹر سے کاشتکاروں کوکسان کارڈ مہیا کئے جائیں گے جس کو وہ گندم کی فصل کیلئے 15 اکتوبر کے بعد استعمال کر سکیں گے۔ کسان کارڈ سے 5لاکھ کاشتکار مستفید ہوں گے،جو 30 ہزار فی ایکڑ سے ڈیڑھ لاکھ تک قرض حاصل کر سکیں گے۔
مریم نواز کا زرعی مال پائلٹ پروجیکٹ شروع ہو گیا
وزیر اعلیٰ مریم نواز کے حکم پر اوکاڑہ ،بہاولپور ،ساہیوال اور سرگودھا میں زرعی ما ل پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کردیا گیا۔ کاشتکار زرعی مال سے بیج ،کھاد ، پیسٹی سائیڈ مشاورت ، قرض ودیگر سہولتیں لے سکیں گے۔
وزیراعلیٰ کے فریش ایگریکلچر گریجوئیٹس انٹرن شپ پروگرام کی منظوری
فریش ایگریکلچر گریجویٹس انٹرن پروگرام کی بھی منظوری دے دی گئی۔ پنجاب بھر میں 1000 ایگریکلچر گریجویٹ کی ٹرینگ شروع کی جائے گی۔ ایگریکلچر گریجویٹ فیلڈ میں کاشتکاروں کو اچھی فصل کے لئے مشورے دیں گے، اگلے ہفتے ایگریکلچر گریجویٹس انٹرن شپ پروگرام کا بھی آغاز کیا جائے گا۔ ایگریکلچر گریجویٹس انٹرنز جیو میپنگ کے ذریعے فارمر تک رسائی کریں گے۔
چیف منسٹر گرین ٹریکٹر سکیم؛ 20 ستمبر سے درخواستوں کی وصولی
اجلاس میں طے کیا گیا کہ گرین ٹریکٹر سکیم کا جلد آغاز کیا جائے گا۔
سی ایم گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت ایک سال میں 10 ہزار ٹریکٹر دیئے جائیں گے۔ حکومت پنجاب ہر ٹریکٹر پر دس لاکھ سبسڈی دے گی۔
20ستمبر کو اشتہار میڈیا میں آنے کے بعد کاشتکار ٹریکٹر کے حصول کیلئےدرخواستیں دے کر سکیں گے۔
زرعی ٹیوب ویل سولرائزیشن کا عنقریب آغاز
زرعی ٹیوب ویل سولرلائزیشن سکیم آخری مراحل میں ہے جس کا جلد آغاز کردیا جائے گا۔ الیکٹرک اور ڈیزل ٹیوب ویل کی سولر لائزیشن پر 50 فیصد ادائیگی حکومت پنجاب کرے گی۔