ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آج ملک کی جمہوریت کا سیاہ دن ، ہمارے جلسے شیڈول کے مطابق ہوں گے، بیرسٹر گوہر 

 آج ملک کی جمہوریت کا سیاہ دن ، ہمارے جلسے شیڈول کے مطابق ہوں گے، بیرسٹر گوہر 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر  نے   میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آج ملک کی جمہوریت کا سیاہ دن تسلیم کیا جائے گا ، کل نقاب پوش ایوان میں داخل ہوئے ہمارے 10 دس ارکان اسمبلی کو گرفتار کیا گیا  ۔ 
میں خود باہر آیا اور گرفتاری دینی تھی ، ہم مزاحمت کرتے ہیں نہ کبھی کی ہے ۔مجھے پتہ چلا کہ اسمبلی کے دروازے کے باہر پولیس کی بھاری نفری موجود ہے ۔نقاب پوشوں نے دس ارکان اسبملی کو ایوان سے اغواء کیا ہم مذمت کرتے ہیں ۔سختیاں ہمارے ساتھ ہوئیں ماوں بہنوں کی چادریں کھنچی گیں ، ہمارے کاروبار تباہ ہوئے ۔ملک میں جمہوریت کی خاطر ہمارے لوگوں نے معاف کیا ، 
ہم نے پارلیمان میں اپنا کردار ادا کیا ۔کس ملک میں جلسہ 7 بجے کی بجائے ساڑھے 8 بجے ختم کرنے پر کیس بنتا ہے ؟عدلیہ سے درخواست ہے کسی بھی صورت میں توسیع عدلیہ پر قدغن ہے 
عوام عدلیہ سے امید رکھتے ہیں کہ عدلیہ اپنا کردار ادا کرے گی حکومت نے خود کو این آر او دیا ۔پی ٹی آئی اقتدار میں آئے گی تو ہم این آر او کے قانون کو ریورس کریں گے ، پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے جسمانی ریمانڈ کو ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے ۔ارکان کی گرفتاری پر شدید مذمت کرتے ہیں یہ پارلیمان پر حملہ ہے 
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پارلیمان کے اندر سے کوئی گرفتاری نہیں ہوسکتی ، یہ پارلیمان پر حملہ تھا ۔اسپیکر کے لیے لازم ہے کہ اس پر کارروائی کریں۔ہمارے ارکان کی گرفتاری وہاں سے ہوئی جہاں پر گرفتار کرنے والوں کا داخلہ ممنوع تھا ۔صحافیوں سے متعلق بیان پر کسی کی دل آزاری ہوئی تو اس پر معافی مانگی۔ہمارا جلسہ شیدول کے مطابق ہوگا جلسوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے
   بیرسٹر گوہر نے کہا ہمیں اسپیس نہ دینے کی وجہ سے غیر سیاسی قوتیں زور پکڑیں گی ،ہمارے ایم این ایز کو توڑنے کی کوشش کی جارہی ہے ، ہمارے لوگ خان صاحب کے ساتھ کھڑے ہیں،،ہمارے جلسے کا شیڈول کے مطابق ہوں گے،