ملک اشرف : وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کل ہوگی
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری محمد اقبال کی سربراہی میں دو رکنی بنچ سماعت کرے گا۔شہری خاتون اشباء کامران نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیر اعظم بنانے کے اقدام کو چیلنج کررکھا ہے ۔وفاقی حکومت کے وکیل انٹرا کورٹ اپیل کو خارج کروانے کے لئے دلائل دیں گے۔
اپیل کندہ خاتون نے استدعا کی ہے کہ آئین میں نائب وزیراعظم کے عہدے کی کوئی گنجائش نہیں ہے،سنگل بنچ کا ڈپٹی وزیر اعظم کے عہدے کے خلاف درخواست خارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے ،وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹایا جائے ،