فیصل واڈا کی شکایت پی ٹی آئی لیڈرسینٹ سے معطل

10 Sep, 2024 | 06:53 PM

وقاص عظیم : سینیٹر فیصل ووڈا نے سینٹ میں اظہار خیال کیا   تو  ان کی گفتگو کے دوران  ایک پی ٹی آئی سینیٹر نے انہیں گالی بک دی ۔ فیصل واڈا نے سینیٹر  کے   گالی  بکنے  پر  اسے    تین سال کے معطل کا مطالبہ کردیا۔ اس پرچیئرمین سینٹ نے  گالی بکنے والی  سینیٹر فلک ناز کو دو دن کے لیے معطل کردیا 

 سینیٹر فیصل ووڈا   نے سینٹ میں اپنی  گفتگو کے دوران  کہا پوری دنیا میں لیڈرز ایک ماحول دیتے ہیں ۔آرمی چیف نے اپنے ادارے کو ماحول دیا  انہوں نے اپنے ادارے کو انرجیٹک ماحول دیا ہے  جنرل عاصم منیر نے اپنے جنرل کا احتساب شروع کر دیا ہے ۔اس بینچ مارک کے تحت ہر شخص کا احتساب ہونا چاہیے۔ہمارے لیے اسٹیبلشمنٹ کے دروازے بند ہیں ۔ آپ تو بات کرنے نہیں آئے ۔پھر آپ  نے  کہا ملک  ڈیفالٹ  ہو رہا ہے پھر آپ نے آئی ایم ایف کو خط لکھ دیا پھر آپ پاکستان کو توڑنے کی بات نہ کرتے ۔ آپ ملک  توڑنے کی بات کرتے ہیں تو آپ سے بات کیسے کریں ۔  پھر تحریک انصاف نیب ترامیم کے خلاف تھی ۔مگر تحریک انصاف نے نیب ترامیم سے فائدہ اٹھا لیا ۔یہ کس قسم کی سیاست ہے ۔آج مریم نواز کی باری ہے ، کل ہماری ماں بہن کی باری ہوگی۔ آپ ہماری ماں بہن کو گالیاں دیں ہم برداشت کرینگے؟  مجھے میڈیا کی  خواتین کی عزت کی بات کرنی ہے ۔ یہ کیا ہم ڈھول باجے کے ساتھ آئیں گے ۔ گنڈا پور سے کہتا ہوں آپ پنجاب آئیں ، سندھ آئیں ، آئیں  اسلام آباد ہم  آپ کو بتائیں گے ۔ایک بار آئیں  زلفوں سے لٹکا  کر بجائیں گے  ۔ مسٹر گنڈا پور سے مسز گنڈا پور  نہیں   مس گنڈا پور کو مٹھا ئی  کا ٹوکرا دیں بنائیں گے ۔

فوج سے بات کرنے کے لیے آپ مر رہے ہیں ۔ ابھی میں نے ایک ثبوت دیا ہے اگر میں نے یہاں بٹن دبانے شروع کیے تو چھپنے کی  بھی جگہ نہیں ملے گی ۔   اندر آپ معافیاں مانگتے ہیں  ، پاوں پکڑتے ہیں ۔ منتیں کرتے ہیں ۔  چیئر مین  صاحب  میں پاکستان کو  کرکٹ ٹیم نہیں بنے دوں گا۔ اب جو ماحول دیا جا رہا ہے اس میں گالم گلوچ، لڑائی جھگڑے  کا ماحول دیا جا رہا ہے ۔فیصل واڈا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے فیص حمید کی گود میں بیٹھ کر آئے گنڈا پور صاحب آپ کا بانی  اولاد نہیں مان رہا ، آپ باپ کو کیا تسلیم کریں گے ۔ یہ بھی کہا کہ سب کو معلوم تھا کہ ارشد شریف کے ساتھ کیا ہونے والا ہے ۔ ایک بے گناہ شخص کو اپنی سیاست کے لیے مروا دیا۔  آنے والے دنوں میں مزید ثبوت دوں گا۔  بانی  کو معلوم  تھا کہ اس قتل میں مراد سعید اور فیض  حمید کا کیا کردار ہے ۔ فیصل واڈا نے اپنے دعویٰ ثبوت میں آڈیو ٹیپ نجی ٹی وی کے پروگرام  میں سنوا دی ۔

فیصل واڈا نے سینٹ میں گفتگو کرتےہوئے کہا  علی امین کے بیان کےبعد پی ٹی آئی  کے پاس راہ  فرار  نہیں ۔ اس بیان کے بعد  بانی پی ٹی آئی  کی زندگی کی ذمہ داری علی امین  ہے ۔ دراصل علی امین  گنڈا پور فیض حمید کے ساتھ  رابطوں میں پکڑے گئے ہیں ۔  فیض حمید کو علم ہے کہ  ان کے وزیر اعلیٰ کے دن گنے جا چکے ہیں ۔ فیض حمید اس لیے طاقتور ہوئے کہ وہ وزیر اعظم کے ساتھ نتھی ہوگئے تھے ۔  وہ اور اس کا بھائی جو کرپشن  کررہے ہیں دنیا کو معلوم ہے ۔  الیکشن کمیشن کے پاس ان کےاثاثوں پر نااہلی بنتی ہے ۔ نو مئی  انہوں نے ہی کیا ہے یہی  مائنڈ سیٹ ہے جسے آپ اپنا باپ کہہ رہے ہیں وہ 2018 میں  آپ کو لایا وہ اندر چلا گیا ہے ۔ باپ کے اندر جانے کے بعد آپ سیاسی لاوارث  ہوگئے ہیں ۔

پی ٹی آئی سینیٹرز کا فیصل واڈا کے خلاف احتجاج کیا ۔ حکومتی سینیٹرز فیصل واڈا کے دفاع میں سامنے آگئے۔ 
سینیٹر فیصل ووڈا  نے کہا چیئرمین صاحب خاتون رکن نے گالی دی ہے ۔چیئرمین صاحب اس خاتون کو معطل کریں ۔یہ مذاق بند کرائیں  ،گالی حذف کرنے سے کام نہیں چلے گا خاتون رکن معافی مانگیں یا تین سال کے لیے معطل کریں  چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے سینیٹر فلک ناز کو دو روز کے لیے معطل کر دیا۔سینیٹ کا اجلاس جمعرات تک ملتوی کردیا گیا

مزیدخبریں