سٹی42: پاکستان تحریک انصاف نے جمعہ کے روز سے ملک گیر احتجاج کا فیصلہ کرلیا۔
پشاور میں پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور کئی مرکزی رہنما شریک ہوئے۔
پی ٹی آئی کےذرائع کے مطابق کور کمیٹی کے اجلاس میں ملک گیر احتجاج شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جمعہ کے روز سے شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
کور کمیٹی نے طے کیا کہ اسمبلی کے فلور پر بھی پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریوں کی مذمت کی جائے گی۔
گزشتہ شب اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر سمیت متعدد رہنماؤں کو حراست میں لیا تھا۔