سٹی42: ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپے بڑھ گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1300 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 61 ہزار 700 روپے ہو گیا ہے۔
10 گرام سونے کا بھاؤ 1114 روپے اضافے سے 2 لاکھ 24 ہزار 365 روپے ہو چکا ہے۔
آج منگل کے روز عالمی بازار میں سونے کی قیمت 10 ڈالر اضافے سے 2500 ڈالر فی اونس ہے۔