ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

25 سال سے پہلے شادی کا سوچنا بھی مت !، اداکارہ حبا کا لڑکیوں کو مشورہ

25 سال سے پہلے شادی کا سوچنا بھی مت !، اداکارہ حبا کا لڑکیوں کو مشورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستانی اداکارہ حبا علی خان نے جلد شادی کی خواہش کرنے والی لڑکیوں کو اپنے جزبات کو کنٹرول میں رکھنے اور 25 سال سے پہلے شادی نہ کرنے کا مشورہ دے دیا۔ 

پاکستان کی معروف اداکارہ حبا علی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انھوں نے آج کل کی جینریشن کی جلدی ہونے والی شادی سے متعلق گفتگو کی۔اداکارہ نے کہا کہ " پندرہ سال میں منگنی ، اٹھارہ سال سے پہلے شادہ ؟ یہ کیا ہو رہا ہے آج کل ؟ اداکارہ کی جانب سے نوجوانوں کو مشورہ دیا گیا جس میں انھوں نے کہا کہ 25 سال سے پہلے شادی کے بارے میں سوچیں بھی نہیں۔اگر کوئی اچھا شخص مل جائے تو 2 سال کی کمٹمنٹ کافی ہے۔میری بہت سی دوستوں کو اچھے رشتے ملے ہیں،یہاں تک کہ 35 سال کے بعد بھی ایک عورت صحیح طریقے سے ماں بن سکتی ہے۔

حبا کے خیالات ان کی ذاتی تجربات پر مبنی ہیں، جو انہوں نے دو ماہ پہلے ایک مختلف انٹرویو میں شیئر کیے تھے۔ "میں نے کم عمری میں شادی کی۔ میری نسل اتنی سمجھدار نہیں تھی جتنی یہ نئی نسل ہے، اس لیے ہم نے اس بات پر زیادہ غور نہیں کیا کہ کیریئر کے لحاظ سے یہ کتنا نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ یہ تب ہی ہوا جب میں نے اپنے سابق شوہر کے ساتھ ایک بچے کو جنم دیا، اور تب مجھے احساس ہوا کہ میں صرف اس کے ساتھ مزید وقت گزارنا چاہتی تھی، کم از کم کچھ سال اور۔"