ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسمیاتی پیشگوئیوں کیلئے محکمہ موسمیات کاجدید ریڈار خریدنے کا فیصلہ

موسمیاتی پیشگوئیوں کیلئے محکمہ موسمیات کاجدید ریڈار خریدنے کا فیصلہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: محکمہ موسمیات کو موسم کی بہتر  فور کاست کرنے کے لئے جدیدریڈارخریدنےکا خیال آ ہی گیا۔ 

موسمیات ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل صاحبزادہ خان  کے مطابق 5 فکسڈ ریڈار ملک کے مختلف حصوں میں لگائے جائیں گے جبکہ محکمہ موسمیات 3 پورٹیبل سرویلنس ریڈاربھی خریدے گا۔

صاحبزادہ خان نے بتایا کہ ریڈارخیبرپختونخوا کےشہروں چراٹ، ڈیرہ اسماعیل خان میں نصب ہوں گے جب کہ کوئٹہ ،گوادر  اورلاہور میں بھی ریڈارلگایا جائیگا۔ ڈائریکٹر جنرل  کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں 300 آٹومیٹک ویدرسٹیشنزکی تنصیب بھی کی جائےگی۔

واضح رہے کہ  بادل میں بارش کی مقدار اور سمندری طوفان سے متعلق پیشگی اطلاع فراہم کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے لیس ریڈار کراچی میں 2019 میں نصب کیاگیا تھا۔