ویب ڈیسک : پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل زویا ناصر کا کہنا ہے کہ ہمارے معاشرے میں خواتین کی غلطیاں کو تسلیم کرنے کی گنجائش نہیں ہوتی اور نہ ہی اس کی اجازت ہوتی۔
نجی چینل کے ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ زویا ناصر کا کہنا تھا کہ غلطیاں کرنا ایک عام سی بات ہے اور ہر انسان غلطیاں لازمی ہوتی ہیں اور جب تک انسان زندہ ہے تب تک غلطیاں ہوتی رہیں گی ، لیکن ہمارے معاشرے میں خواتین کو غلطیاں کرنے کی اجازت نہیں ہوتی اور نہ ہی ان کی غلطیوں کو تسلیم کرنے کی گنجائش ہوتی ہے۔
دوسری جانب ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ ماضی کے مقابلے میں اب خواتین پر شادی کا دباؤ کم ہونا شروع ہوگیا ہے، اب لوگ غیر شادی شدہ خاتون کو ملازمت پر دیکھتے ہوئے زیادہ سوالات نہیں کرتے۔
ان کا کہنا تھا کہ شادی اور کیریئر ختم ہونے کا آپس میں کوئی تعلق نہیں، جنہیں شادی کرنی ہوتی ہے، وہ کیریئر سمیت تعلیم بھی شادی کے بعد حاصل کرتے ہیں اور بہت سارے شادی شدہ جوڑے ایک دوسرے کا سہارا بھی بنتے ہیں۔