جمال الدین جمالی : انسداد دہشت گردی عدالت نے نو مئی کو گلبرگ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں پی ٹی آئی کے 2 رہنماؤں میاں اسلم اقبال اور خرم شہزاد کو اشتہاری قرار دے دیا۔عدالت کے جج ارشد جاوید نے اس فیصلے کا اعلان کیا۔
پولیس نے ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی درخواست دائر کی تھی جس پر عدالت نے فیصلہ سنایا۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمان کے اشتہارات بھی شائع ہوئے مگر وہ پیش نہیں ہوئے۔ اُن کے مطابق ملزمان گرفتاری کے خوف سے روپوش ہو چکے ہیں۔
ملزمان کے خلاف تھانہ گلبرگ میں مقدمہ نمبر 1280/23 درج ہے۔ اس مقدمے میں پی ٹی آئی کے رہنما 9مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے واقعات میں ملوث ہونے کے الزام میں شامل ہیں۔
پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔