اساتذہ کا سکول کے نئے اوقات کار اور پرائیوٹائزیشن کا فیصلہ واپس کینے کا مطالبہ

10 Sep, 2024 | 03:42 PM

جنید ریاض :گرینڈ ٹیچرز الائنس اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے کل احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔

اساتذہ کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ سکول کے نئے اوقات کار اور پرائیوٹائزیشن کا فیصلہ واپس لیا جائے، ایجوکیٹرز کی غیر مشروط مستقلی ، ٹائم سکیل ، اساتذہ کی اپ گریڈیشن اور انھیں سروس پروموشن دی جائے۔

جنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی کا کہنا ہے کہ لیو انکیشمنٹ کو بحال اورکمپیوٹر ٹیچرز کا الاؤنس لگایا جائے گا، مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو کل بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

مزیدخبریں