ویب ڈیسک: لاہور میں ایلیٹ فورس کا جوان دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا۔
ایلیٹ فورس کے حکام کے مطابق کانسٹیبل غلام ربانی جوانوں کے ساتھ پی ٹی کر رہا تھا اس دوران اس کا بلڈ پریشر لو ہوگیا اور دل کا دورہ پڑگیا۔ غلام ربانی کو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ہو جاںبر نہ ہوسکا۔
لاش کو پوسٹ مارٹم کےلئے مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے۔پوسٹ مارٹم کےبعد لاش ورثا کے حوالے کی جائے گی۔