راؤدلشاد : حکومت پنجاب کی پہلی موسمیاتی پالیسی اورایکشن پلان تیاری مکمل ، پنجاب کابینہ کی جانب سے پلان منظوری دے دی گئی۔
موسمیاتی تبدیلیوں کے مقابلے کا پہلا ایکشن پلان اور پہلی جامع پالیسی تیار کر لی گئی ،ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لئے وسائل بھی فراہم کئے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ کے وژن کے تحت مریم اورنگزیب کی نگرانی میں ایکشن پلان اورپالیسی تیار کی گئی ہے۔ سینئروزیرمریم اورنگزیب ایکشن پلان اور کلائمنٹ ریزلینٹ پنجاب پالیسی کااجرا کریں گی۔ 47صفحات پرمشتمل پالیسی میں موسمیاتی تبدیلیوں کےتمام پہلوؤں اورحل کیلئےعملی اقدامات پر تجویز کی گئی۔
پالیسی و ایکشن پلان ملکی و غیرملکی ماہرین سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے۔ پلان میں عالمی ماحولیاتی ڈونرز،سول سوسائٹی،ماحولیات کےتحفظ کیلئےکام کرنیوالی ملکی تنظیموں کی تجاویز بھی شامل ہے۔ وسطی اور مشرقی پنجاب میں 7 لاکھ شہری گرمی کی شدید لہر ہیٹ ویو کے خطرے کا شکار ہیں، پالیسی میں 1960 سے اب تک کے موسمی رجحانات اور ان کے اثرات کا تفصیلی تجزیہ کیا گیا۔پالیسی میں2040، 2060، 2080 اور 2100تک کے ممکنہ موسمیاتی اثرات کا بھی تجزیہ کیا گیا۔
آبی وسائل، بائیوڈائیورسٹی کے فروغ، ہیلتھ اینڈموسمیاتی انصاف کیلئے پالیسی اقدامات ہوں گے۔ پولیسی پر عمل کرتے ہوئے توانائی، ٹرانسپورٹ، ویسٹ اینڈ ویسٹ واٹر کے شعبوں میں آلودگی و موسمیاتی خطرات میں کمی لائی جائے گی جبکہ جنگلات وشجرکاری میں اضافہ ، زراعت اور حیوانات کو ترقی دی جائے گی۔