قیصر کھوکھر : چیف سیکرٹری نے تمام ڈی سیز کو صبح نو بجے دفتر آنے کا پابند کر دیا، تمام فیلڈ افسران کو بھی صبح نو بجے دفتر پہنچنے کا پابند کر دیا ، چیف سیکرٹری نے حکم دیا ہے کہ اس دوران کوئی وزٹ یا اجلاس نہیں ہوگا۔
چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے تمام اضلاع کے ڈی سیز کو صبح نو سے گیارہ بجے دفتر میں بیٹھنے کا پابند کر دیا ہے ۔ صبح نو سے گیارہ بجے تک ڈی سیز عوام کو ملیں گے اور ان کی شکایات سن کر فوری ازالہ کروائیں گے۔ چیف سیکرٹری نے حکم دیا ہے کہ اس دوران کوئی وزٹ یا اجلاس نہیں ہوگا۔ چیف سیکرٹری نے تمام فیلڈ افسران کو بھی صبح نو بجے دفتر پہنچنے کا پابند کر دیا ہے، چیف سیکرٹری آفس کی جانب سے تمام فیلڈ افسران کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے ۔