پی ٹی آئی انٹر پارٹی الیکشن پر انکوائری فیصلے کیخلاف دائر درخواست پر عائد اعتراض ختم

10 Sep, 2024 | 03:24 PM

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار اور پی ٹی آئی کے انٹر پارٹی الیکشن پر انکوائری فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر رجسٹرار آفس کی جانب سے عائد اعتراض کو ختم کر دیا ۔

عدالت کا کہنا ہے کہ درخواست پر عائد اعتراض کو جوڈیشل سائیڈ پر دیکھا جائے گا،رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراض کیا تھا کہ یہ درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی جانی چاہیے تھی  لیکن لاہور ہائیکورٹ نے اس اعتراض کو مسترد کر دیا۔

جسٹس چوہدری محمد اقبال نے پی ٹی آئی کی درخواست پر بطور اعتراض کیس کی سماعت کی، درخواست میں بیرسٹر گوہر خان سمیت 3 عہدیداروں نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ، جس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار پر اعتراضات اٹھائے گئے اور اس کے رویے کو متعصبانہ قرار دیتے ہوئے الزام لگایا گیا کہ الیکشن کمیشن کے حکم پر پی ٹی آئی کے دفتر پر چھاپے کے دوران لی گئی اشیاء واپس نہیں کی جا رہی ہیں، درخواست میں الیکشن کمیشن کے فیصلوں کو کالعدم قرار دینے کی استدعا بھی کی گئی ۔

مزیدخبریں