خلیل الرحمان قمر کیس میں دو ملزموں کا مزید جسمانی ریمانڈ

10 Sep, 2024 | 03:21 PM

جمال الدین: خلیل الرحمان قمر کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے مرکزی ملزم حسن شاہ اور رفیق عرف فیکی کا مزید سات دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا اور ملزموں کو دوبارہ پولیس کی حراست میں دے دیا۔

عدالت نے مرکزی ملزم حسن شاہ اور رفیق عرف فیکی کا مزید سات دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا ہے۔  عدالت نے ملزموں کو 18 ستمبر تک پولیس کی حراست میں دے دیا ہے ملزموں  کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

 پولیس نے حسن شاہ اور رفیق عرف فیکی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔  انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج عرفان حیدر نے سماعت کی۔  تفتیشی افسر کہا کہ حسن شاہ اور رفیق عرف فیکی سے تفتیش ابھی مکمل نہیں ہوئی۔  مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔  پولیس کا کہنا ہے کہ آمنہ عروج اور حسن شاہ نے مل کر خلیل الرحمان قمر کو اغوا کیا آمنہ عروج نے خلیل الرحمان کے بلیک میل کرنے کا مسئلہ حسن شاہ کو بتایا ۔ حسن شاہ نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر خلیل الرحمن قمر کو اغوا کیا اور ان سے ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا۔

مزیدخبریں