شاہد سپرا: وفاقی حکومت کا بجلی کی بچت کے لئے میگا پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ،ملک میں آٹھ کروڑ انورٹر پنکھےلگائے جائیں گے۔
تفصیلات کےمطابق آٹھ کروڑ پنکھے تبدیل کی وجہ سے سالانہ 5 ہزار میگاواٹ بجلی کی بچت ہو گی،ملک بھر میں 100 واٹ بجلی لینے والے کو 50 واٹ کے پنکھوں سے تبدیل کر دیا جائیگا،صارفین کو 15 ہزار روپے فی پنکھا کے حساب سے اقساط کی صورت میں ادائیگی ہو گی۔
صارفین انورٹر فین لینے کے لئے آن لائن پورٹل پر رجسٹریشن کروائیں گے،کامیاب ہونےوالے صارفین کو 12 اقساط کی صورت میں پنکھے دیئے جائیں گے،پنکھوں کی تبدیلی سے سالانہ 5 ہزار میگاواٹ بجلی کی بچت ہو گی۔
معاہدے کے تحت پنکھوں کی قیمت بلوں کی صورت میں وصول کی جائیگی،حکومت کےساتھ معاہدہ کرنے والی کمپنیاں خود آکر پنکھوں کی تنصیب کریں گی،نیشنل انرجی ایفیشینسی اینڈ کنزرویشن ایجنسی، کمرشل بینکس اور ڈسکوز کے درمیان معاہدہ ہو گا۔
۔۔انورٹر پنکھے حکومت قسطوں پر فراہم کرے گی، انورٹر فین لینے کے لئے صارفین آن لائن پورٹل پر رجسٹریشن کروائیں گے۔