کرپشن الزامات ،محکمہ لیبرپنجاب نے ڈائریکٹر لیبر بہاولپور کو معطل کرنے کی سمری ارسال کر دی

10 Sep, 2024 | 01:56 PM

Ansa Awais

قیصر کھوکھر : ڈائریکٹر لیبر ملک فاروق کیخلاف کرپشن کے الزامات ، محکمہ لیبر نے معطل کرنے کی سمری وزیر اعلیٰ کو ارسال کر دی ہے۔

محکمہ لیبرپنجاب نے ڈائریکٹر لیبر بہاولپور ملک فاروق کو معطل کرنے کی سمری ارسال کر دی ہے۔ ڈائریکٹر لیبر ملک فاروق کو محکمہ اینٹی کرپشن نے بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ ڈائریکٹر لیبر ملک فاروق کرپشن کیس کی انکوائری میں گنہگار قرار پائے گئے ہیں۔سیکرٹری لیبر محمد نعیم غوث نے ملک فاروق کی معطلی کی سمری وزیر اعلی کو ارسال کر دی ہے۔
 

مزیدخبریں