پنجاب پولیس نے کراچی سے امیر بالاج قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا

10 Sep, 2024 | 01:19 PM

ویب ڈیسک:   کراچی میں پنجاب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے امیر بالاج قتل میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

نجی  نیوز چینل کے مطابق ملزم گوگی بٹ کو برنس روڈ کے قریب سے گرفتار کیا گیا ہے، جس کے بعد پنجاب پولیس گوگی بٹ کو گرفتار کرکے لے گئی،ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے حوالے سے کراچی پولیس کو اطلاع نہیں ہے۔

واضح رہے کہ 19 فروری کو لاہور ملتان روڈ پر شادی کی تقریب میں فائرنگ سے ٹیپو ٹرکاں والا کا بیٹا امیر بالاج ٹیپو جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے تھے۔ امیر بالاج ٹیپو کے گن مینوں کی فائرنگ سے حملہ آور مظفر حسین بھی موقع پر مارا گیا تھا۔

مزیدخبریں