علی ساہی : پنجاب پولیس اسپشل سیل نے 6 برس سے مفرور خطرناک اشتہاری مجرم کو سعودی عرب سے گرفتار کرلیا۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس سپیشل آپریشن سیل کا بیرون ملک مفرور اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے تسلسل میں پولیس ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے 6 برس سے مفرور خطرناک اشتہاری سعودی عرب سے گرفتار کرلیا ہے۔اشتہاری غلام عباس 2018 سے گوجرانوالہ پولیس کو اغواء ،اقدام قتل کیس میں مطلوب تھا۔
اسپیشل آپریشنز سیل نے انٹر پول سے مجرم اشتہاری کا ریڈ نوٹس جاری کروایا۔ سعودی پولیس کے ساتھ قریبی رابطوں سے مجرم کو گرفتارکر لیا گیا ، سعودی ٹیم نے پاکستانی مجرم کو ڈی پورٹ کردیا۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اسپیشل آپریشنز سیل کی ٹیم نے ائیر پورٹ سے اشتہاری کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ رواں سال بیرون ملک سے گرفتار اشتہاریوں کی مجموعی تعداد 70 ہوگئی ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خطرناک اشتہاری کو گرفتار کرنے پر آر پی او گوجرانوالہ اور ڈی پی او سیالکوٹ کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ سپیشل آپریشنز سیل کی اچھی حکمت عملی سے 13 برس بعد اشتہاری کی گرفتاری ممکن ہوئی۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ اے کیٹیگری کے دیگر خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن مزید تیز کیا جائے، ایف آئی اے اور انٹرپول کے تعاون سے مزید اشتہاریوں کو گرفتار کرکے پاکستان واپس لایا جائے اور قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔