راو دلشاد: میاں نواز شریف کا فرنٹ فٹ پر کھیلنے کا فیصلہ، پارٹی کو منظم کرنے کے لئے میاں نواز شریف مختلف شہروں کا دورہ کریں گے۔
ذرائع ابلاغ کےمطابق مسلم لیگ ن کو چاروں صوبوں میں منظم کرنے کے معاملہ پر سربراہ ن لیگ نواز شریف ملک گیر دورے کریں گے،نوازشریف سینیئر پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے،نوازشریف سب سے پہلے بلوچستان کا دورہ کریں گے، بلوچستان کے بعد سندھ ،پھر خیبر پختونخواکا دورہ کرینگے۔
تینوں صوبوں کےبعد نوازشریف پنجاب کے مختلف اضلاع کے دورے کرینگے،نوازشریف جنوبی پنجاب میں پارٹی رہنماؤں کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے،نوازشریف بلوچستان میں پارٹی کوازسرنو متحرک کرنے کیلئےتنظیم نو کرینگے، نوازشریف پارٹی کے مخلص ،دیرینہ ساتھیوں کو اعلیٰ تنظیمی عہدے دیں گے۔
ذرائع کا کہناتھا کہ پنجاب سمیت ملک بھر میں پارٹی کی نئی تنظیم سازی کا عمل مکمل کیا جائیگا،تحصیل سطح تک تنظیم سازی کیلئے مشاورت کا عمل پہلے ہی مکمل ہو چکا، نواز شریف کی حتمی منظوری سے نئی تنظیم سازی کا اعلان کیا جائے گا، دوسرےمرحلے میں چاروں صوبوں میں یوسیز تک تنظیم سازی کاعمل مکمل کیاجائیگا۔