ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں پاور شیئرنگ: پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا اجلاس آئندہ ہفتے طلب

پنجاب میں پاور شیئرنگ: پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا اجلاس آئندہ ہفتے طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی: پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان پنجاب میں پاور شیئرنگ کے معاملے پر  کوآرڈینیشن کمیٹی کا چھٹا اجلاس آئندہ ہفتے طلب کر لیا گیا ۔

پیپلز پارٹی کی کوآرڈینیشن کمیٹی نے گذشتہ اجلاس میں ن لیگ کی کمیٹی کو اپنے مطالبات سے آگاہ کر دیا تھا۔ ان مطالبات میں ضلعی امن کمیٹیوں، بیت المال، زکوة کمیٹیوں، پنجاب میں لا آفیسرز، پیپلز پارٹی کے اراکین اور ٹکٹ ہولڈرز کو ترقیاتی فنڈز فراہم کرنے کی درخواستیں شامل ہیں۔

ن لیگ کی کوآرڈینیشن کمیٹی نے پیپلز پارٹی کے مطالبات کو پارٹی قیادت تک پہنچا دیا گیا جبکہ  آئندہ اجلاس میں ن لیگ کی کمیٹی پیپلز پارٹی کے مطالبات کو تسلیم کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے اپنا موقف پیش کرے گی۔

اس اجلاس کا مقصد دونوں پارٹیوں کے درمیان جاری مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے اور پنجاب میں پاور شیئرنگ کے معاملات پر حتمی فیصلے تک پہنچنے کے لئے مشترکہ حکمت عملی وضع کرنا ہے۔