ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویڈیو؛ سیلفی لینے کا برا انجام،دریا سیاحوں کو بہا کرلے گیا

ویڈیو؛ سیلفی لینے کا برا انجام،دریا سیاحوں کو بہا کرلے گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: گھر، دفتر، تفریحی مقامات حتٰی کہ بیچ ٹریفک میں بھی لوگوں کو ’ سیلفی‘لیتے دیکھا گیا جو کسی جان لیوا حادثے کا شکار ہوجاتے ہیں، چین میں سیاحوں کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا جہاں دریا سیلفی لینے والے سیاحوں کو بہا کر لے گیا، واقعہ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے۔

تفصیلات کےمطابق سیلفی کے دوران موت کے نمایاں ترین اسباب میں ڈوب جانا یا اونچی جگہ سے گرنا سرفہرست ہے جب کہ قاتل سیلفی کی دوڑ میں مرد خواتین پر واضح عددی برتری رکھتے ہیں، اب تک سیلفی سے ہونے والی ہر 10 اموات میں سے 7 اموات مردوں کی ہیں اور یہ تناسب 70 فیصد کے قریب بنتا ہے۔

سب سے زیادہ فکر کی بات تو یہ ہے کہ سیلفی لیتے ہوئے زندگی کی بازی ہار دینے والوں میں پچاس فیصد افراد کی عمریں 20 سے 29 سال کے درمیان ہوتی ہیں، سیلفی لینے کا ایک اور واقعہ چین کے دریائے کیانٹانگ پر پیش آیا جہاں  سیاح سیلفی لینے کے دوران موج کی زد میں آگئے، سوشل میڈیا پر وائرل کلپ میں سیاحوں کو دریائے کیانٹانگ کے کنارے سیلفیز لینے کے دوران بہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ  اگر لوگ سیلفی لیتے ہوئے غیرضروری ایڈونچر ازم سے پرہیز کریں تو اس مسئلہ سے بخوبی نمٹا جا سکتا ہے۔