ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ نے طلاق کے بعدانوکھا کام کرڈالا

دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ نے طلاق کے بعدانوکھا کام کرڈالا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: دبئی کے حکمران محمد بن راشد المکتوم کی بیٹی شیخہ مہرہ نے ایک نیا پرفیوم متعارف کروادیاجس کے نام نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔

  شہزادی شیخہ مہرہ کی گزشتہ برس 5 اپریل 2023ء کو شیخ مَانع المکتوم سے شادی ہوئی تھی اورایک سال بعد ہی انہوں نے شوہرسے طلاق کااعلان کردیا تھا،جوڑی کی طلاق کی خبر رواں برس 2024 میں پہلے بچے کی پیدائش کے صرف دو ماہ بعد سامنے آگئی تھی۔

طلاق کے بعد دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ نے پہلی تصویر انسٹاگرام پرپوسٹ کی ہے،ان کی پوسٹ دیکھ کریوں لگتا ہے کہ شہزادی اپنی طلاق کا غم بھلا نہیں سکیں۔

شیخہ مہرہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤںٹ پرنئے پرفیوم برینڈ کی ایک ویڈیو اور تصویر پوسٹ کی جس کا نام ہی انہوں نے ’Divorce‘ رکھاہے جس میں وہ ممکنہ طور پر اپنی حالیہ طلاق کے حوالے سے اشارہ دے رہی ہیں۔

 سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کی جانب سے پوسٹ پرمختلف تبصرے کیے جارہے ہیں۔