ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینکڑوں پاسپورٹس برآمد، شادی کا جھانسہ دیکر50 لاکھ ہتھیانے والی ملزمہ بھی پکڑی گئی

سینکڑوں پاسپورٹس برآمد، شادی کا جھانسہ دیکر50 لاکھ ہتھیانے والی ملزمہ بھی پکڑی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: انسانی سمگلنگ، انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل لاہور کی بڑی کارروائیاں،2اشتہاریوں سمیت 3 ملزمان گرفتار ، 201 پاکستانی پاسپورٹس برآمد کرلئے گئے۔

تفصیلات کےمطابق ملزمان کی شناخت ثمینہ بی بی، لیاقت اور عثمان اشرف کے نام سے ہوئی، ملزمہ ثمینہ بی بی کو چھاپہ مار کارروائی میں بحریہ ٹاؤن لاہور سے گرفتار کیا گیا، ملزمہ نے شہری کو شادی کا جھانسہ دے کر UK بھجوانے کے لئے50 لاکھ ہتھیائے، ملزمہ کا نام انسدادِ انسانی سمگلنگ لاہور سرکل کی مطلوبہ ملزمان کی فہرست میں شامل تھا۔
ملزم نعیم لیاقت کو شادمان میں واقع پرشین ٹریول نامی ایجنسی کے دفتر سے گرفتار کیا گیا،ترجمان ایف آئی اے کا کہناتھا کہ چھاپہ مار کارروائی میں دفتر سے 201 پاکستانی پاسپورٹ برآمد کئے گئے، ملزم بغیر کسی لائسنس شہریوں سے پاسپورٹس وصول کر رہا تھا،ملزم پاسپورٹس کی برآمدگی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا ،ملزم بغیر لائسنس شہریوں کو ایران زیارات کے لئےبھجوانے میں بھی ملوث پایا گیا۔


ایک اور کارروائی میں اشتہاری ملزم محمد اشرف کو لاہور سے گرفتار کیا گیا،ملزم شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں ہتھیانے میں ملوث پایا گیا،ملزم نے شہری کو مسقط ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لئے 6 لاکھ روپے وصول کئے،ملزم شہری کو مسقط بھجوانے میں ناکام رہا اور روپوش ہو گیا ،ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔