محکمہ خزانہ نے کم از کم اُجرت 37 ہزار روپے دینے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا

10 Sep, 2024 | 11:27 AM

Ansa Awais

قیصر کھوکھر : محکمہ خزانہ نے ابھی تک کم از کم اجرت 37 ہزار دینے کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا ، نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے سے ملازمین میں مایوسی پائی جا رہی ہے۔
 محکمہ خزانہ پنجاب نے ابھی تک کم از کم اُجرت 37 ہزار روپے دینے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا ۔محکمہ قانون پہلے ہی یہ گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر چکا ہے۔ محکمہ خزانہ کے ڈیلی ویجر ملازمین نئی اضافہ شدہ کم از کم اُجرت سے محروم ہیں ۔محکمہ خزانہ کے ملازمین کا سیکرٹریٹ میں کم از کم اجرت کا نوٹیفکیشن جلدجاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ محکمہ خزانہ کے ملازمین محکمہ خزانہ میں جمع ہوئے اور اعلی حکامُ سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ لیبر اور محکمہ قانون کے بعد ان کی کم از کم اجرت کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جائے ۔

مزیدخبریں