باغبانپورہ : شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

10 Sep, 2024 | 11:21 AM

عابد چوہدری: باغبانپورہ کے علاقے میں خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

ایس ایس پی انوسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کی جانب سے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کی ہدایت دی گئی تھی۔

ملزم طیب جو کہ 24 سالہ متاثرہ خاتون کے سابق شوہر کا دوست ہے اُس نے خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر بار بار زیادتی کا نشانہ  بنایا۔ ملزم کو ہیومن انٹیلیجنس اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس ٹیم کی قیادت مصباح حفیظ ایس ایس او آئی یو کینٹ نے کی،  ملزم کو گرفتار کرکے مزید  تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

متاثرہ خاتون نے تھانہ باغبانپورہ میں زیادتی کا مقدمہ درج کروایا تھا۔ ملزم کی گرفتاری کے بعد ایس ایس پی انوسٹیگیشن نے پولیس ٹیم کو تعریفی اسناد تقسیم کیں، اُن کا کہنا ہے  کہ خواتین کے ساتھ زیادتی کرنے والے افراد کو کسی رعایت کےمستحق نہیں سمجھا جائے گا۔ اُن کی جانب سے یقین دلایا گیا ہےکہ ملزم کے خلاف مضبوط چالان مرتب کر کے اسے سخت سزا دلوانے کی کوشش کی جائے گی۔
 
 

مزیدخبریں