ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عظمیٰ بخاری فیک ویڈیوز ؛ عدالت کا ایف آئی اےکو 18ستمبرکورپورٹ پیش کرنےکا حکم

عظمیٰ بخاری فیک ویڈیوز ؛ عدالت کا ایف آئی اےکو 18ستمبرکورپورٹ پیش کرنےکا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: عظمیٰ بخاری سےمنسوب جعلی ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل کرنےکامعاملہ، عدالت نےایف آئی اےکوتفتیش مکمل کرکے18ستمبرکورپورٹ پیش کرنےکا حکم دے دیا، عظمیٰ بخاری نے کہا  جن اکاؤنٹس سے فیک ویڈیوز اپ لوڈ ہوتی ہیں ان کا کوئی ریکارڈ نہیں،صوبائی وزیر ہونے کی وجہ سے اپنا کیس خود نہیں لڑ سکتی۔

تفصیلات کےمطابق لاہور ہائیکورٹ میں وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کی درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس ہائیکورٹ نےصوبائی وزیرعظمیٰ بخاری کی درخواست پر سماعت کی،ڈائریکٹرسائبرکرائم سیدحشمت کمال ودیگر افسران ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ کے ہمراہ پیش ہوئے،جوائنٹ سیکرٹری وزارت داخلہ ارشد اولکھ سمیت دیگر افسران بھی پیش ہوئے۔
چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ عالیہ نیلم نے ریمارکس دیے کہ یہ توبہت اچھاطریقہ ہےکہ 5ٹیمیں تشکیل دی گئیں اورملزمان بھاگ گئے، ڈپٹی اٹارنی جنرل اسدعلی باجوہ ملزمان کےوارنٹ گرفتاری جاری کردیئے،ڈپٹی اٹارنی جنرل اسدعلی باجوہ نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کےبینک اکاؤنٹس سیل،نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے لئےلکھاہے۔

چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ عالیہ نیلم نے استفسار کیا کہ مطمئن کرنےکااچھا طریقہ ہے، ڈپٹی اٹارنی جنرل اسدعلی باجوہ نے کہا عدالت اجازت دےمیں تمام معاملہ بیان کرتاہوں،  لاءافسراسد علی باجوہ نے کہاکے پی کے ہاؤس، اسلام آباد سمیت دیگر علاقوں کے لئے ٹیمیں بنائی گئیں،کے پی کے ہاؤس میں چھاپےکیلئےوارنٹ حاصل کئےگئے۔

وکیل عظمیٰ بخاری کا کہناتھا کہ فلک جاویدجلسےمیں موجودتھی، وہاں سےویڈیوزبھی ہوسٹ کر رہی تھی، اگرایف آئی اےکارروائی کرناچاہتا تواس خاتون کو جلسے سے گرفتار کر سکتا تھا، عدالت بارے ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی، اس پر کمنٹس بھی بتائے نہیں جا سکتے۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت بارےجو کچھ کہا گیا وہ ایک طرف، عظمیٰ بخاری کیساتھ جو کچھ ہوا اس کی انتہا ہے،ہمارے معاشرے میں بگاڑ پیدا ہو چکا ہے، یہ ایک عورت کا مسئلہ نہیں ، یہ کام کب سےشروع ہوگیا؟

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ جو کچھ صورتحال ہے، وہ سب عدالت کے سامنے رکھ دی، چیف جسٹس عالیہ نیلم نےعظمیٰ بخاری کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ اس پر کیا کہیں گے؟ وکیل کا ایف آئی اے کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا،پی ٹی آئی جلسہ میں سب موجود تھے،ایف آئی اے کی ٹیم ملزمان کی گرفتاری کیلئےمؤثراقدامات نہیں کررہی۔

 چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیے کہ ہمارےسامنےمعاملہ انتہائی سنجیدہ ہے، عدالت نےکیس کی مزید سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کردی۔

صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جن اکاؤنٹس سے فیک ویڈیوز اپ لوڈ ہوتی ہیں ان کا کوئی ریکارڈ نہیں،صوبائی وزیر ہونے کی وجہ سے اپنا کیس خود نہیں لڑ سکتی ،سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے فیک ویڈیوز کو ختم نہیں کیا جاتا ۔

صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کا کہناتھا کہ میرا کیس کسی ایک شخص کے بارے میں نہیں ہے،یہ کیس پالیسی کے بارے میں کہ خاتون کی فیک ویڈیو لگانا اتنا آسان کیوں؟میری آج چھٹی یا ساتویں پیشی تھی اور یہاں تو تاریخ پر تاریخ پڑ رہی ہے،اور لگ نہیں رہا ہے کہ اس تاریخ پر تاریخ پر بھی میرا حل نکلے گا۔

جن جن اکاؤنٹس سے یہ گند اپ لوڈ ہوتا ہے ان کو کوئی پوچھنے والا ہی نہیں ہے،پرسوں کے جلسے میں یہ سارے دہشت گرد موجود تھے،یہ ابھی تک مواد کسے بھی ڈیلیٹ نہیں کروا سکتے،یہ لوگ کچھ نا کر کے یہاں آکر یتیموں والی شکل بنا کر کھڑے ہوجاتے ہیں،اس ملک میں اگر کسی ایپ کو نہیں سنبھال پارہے تو اس ایپ کو ہی بند کردیں۔