سٹی42 : کاروبار کے آغاز پر پاکستان سٹاک ایکسچنج میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے،جس کے بعد 100 انڈیکس 205 پوائنٹس بڑھ کر 78ہزار 820 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے،گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبارکامنفی اختتام ہوا،100 انڈیکس 283 پوائنٹس گرکر 78615 پوائنٹس پر بند ہوا،جہاں مارکیٹ میں 10 ارب 12 کروڑ روپےمالیت کے 49 کروڑ شیرز کے سودے ہوئے۔
دوران ٹریڈنگ مارکیٹ میں 316 پوائنٹس کی تیزی اور 79ہزار 200 پوائنٹس کی حد بحال ہوتے ہوئے بھی دیکھی گئی۔
انٹر بینک میں ڈالر 13 پیسے مہنگا ہوکر 278 روپے 70 پیسے پر بند ہوا تھا۔