زین قریشی،شیخ وقاص اکرم اور چاہ احمد خٹک بھی گرفتار

10 Sep, 2024 | 10:44 AM

ویب ڈیسک: اسلام آباد پولیس کی جانب سے پیر اور منگل کی درمیانی شب  پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر سے پی ٹی آئی رہنماؤں رکن قومی اسمبلی زین قریشی، شیخ وقاص اکرم اور   شاہ احمد خٹک کو بھی گرفتار کئے جانے کی تصدیق ہو گئی۔ اس سے پہلے  ایم این اے نسیم الرحمٰن اور ‏سنی اتحاد کونسل کے صاحبزادہ حامد رضا کو  بھی گرفتار کرلیا گیا تھا۔

 نجی ٹی وی کی  رپورٹ کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہتھا کہ عمر ایوب اور زرتاج گل کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔پولیس نے ریڈ زون کے داخلی اور خارجی راستے بند کر دیے تھے۔  ڈی چوک، نادرا چوک، سرینا اور میریٹ کے مقام سے ریڈ زون مکمل سیل کردیا گیا تھا۔

 پی ٹی آئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر  ایک طنزیہ پوسٹ کی کہ’جمہوریت بہترین انتقام ہے‘ اور ’ووٹ کو عزت دو‘ کہنے والی پارٹیاں، غیر جمہوری قوتوں کی گود میں بیٹھ کر جمہوریت کا جنازہ نکال رہی ہیں۔

 گزشتہ روز اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر، شیر افضل مروت اور شعیب شاہین کو گرفتار کر لیا تھا۔پولیس نے بیرسٹر گوہر اور شیر افضل مروت کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سے گرفتار کیا تھا جبکہ شیر افضل مروت کی گاڑی کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر روکا گیا اور ان کے ساتھ ساتھ ان کے گارڈ کو بھی گرفتار کیا گیا۔تحریک انصاف کے رہنما ایڈووکیٹ شعیب شاہین کو بھی اسلام آباد پولیس نے ان کے آفس سے گرفتار کیا تھا۔۔
 

مزیدخبریں