ویب ڈیسک: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور سے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق فیصل کریم کنڈی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کو خیبر پختونخوا کے مفاد کے لیےاستعفیٰ دینا چاہیے۔ فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا کے رابطے میں نہ ہونے کی اطلاعات تشویشناک تھیں،انہوں نے کہا کہ ظاہر ہوتا ہے وزارت اعلیٰ کے لیے غلط انتخاب کیا گیا۔
واضح رہے کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور وزیرِ اعلیٰ ہاؤس پشاور پہنچ گئے ہیں۔
ذرائع وزیرِ اعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیرِ اعلیٰ جلسے کے بعد اسلام آباد میں مختلف میٹنگز میں مصروف تھے،اس حوالے سے پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور کی اسلام آباد میں سرکاری حکام کے ساتھ طویل ملاقات ہوئی، ملاقات میں صوبے کی امن و امان کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ترجمان خیبر پختونخوا حکومت سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں نے علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔
بیرسٹر سیف نے کہا تھا کہ لگتا ہے کہ وفاقی حکومت نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کو حراست میں لیا ہے، وفاقی حکومت بتائے کہ علی امین گنڈاپور کہاں ہیں