ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیفنس؛ مبینہ پولیس مقابلے میں ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

ڈیفنس؛ مبینہ پولیس مقابلے میں ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین: ڈیفنس بی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،دوران پٹرولنگ رنگ روڈ پر 2مشکوک افراد کو رُکنے کا اشارہ کیا گیا ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی۔

پولیس کے مطابق 15 پر 2 مسلح ڈاکوؤں کی جانب سے واردات کی کال موصول ہوئی، پولیس نے اپنا تحفظ یقینی بناتے ہوئے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا،فائرنگ رکنے پر ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا۔
زخمی ڈاکو کی شناخت قیصر عاصم کے نام سے ہوئی  جس سےاسلحہ برآمد کرلیا گیا، گرفتار زخمی ڈاکو ڈکیتی، چوری کے 51 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ نکلا۔

ایس پی کینٹ کا کہناتھا کہ دوسرا ڈاکو فائرنگ کرتا ہوا موقع سے فرار ہو گیا، گرفتار زخمی ڈاکو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں علاج معالجہ جاری ہے۔