ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

علی امین گنڈا پور کیخلاف مقدمہ درج، کونسی دفعات شامل کی گئیں؟

علی امین گنڈا پور کیخلاف مقدمہ درج، کونسی دفعات شامل کی گئیں؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عامر شہزاد:وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، علی امین گنڈا پور کیخلاف مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ سنگجانی میں درج کیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق مقدمہ جلسہ ضوابط کی خلاف ورزی اور ریاست مخالف تقاریر پر درج کیا گیا، مقدمے میں ضلعی انتظامیہ کے افسر کو حبس بے جا میں رکھنے کی دفعات بھی شامل کی گئیں۔

تازہ اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور پشاور پہنچ گئے،علی امین گنڈاپور وزیر اعلیٰ ہاؤس میں موجودہیں، علی امین گنڈاپور 9 بجے صوبائی وزرا، اور ایم پی ایز سے ملاقات کریں گے۔

اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے تین بجے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا،وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اجلاس سے خطاب کریں گے۔