ویب ڈیسک:وزیراعلیٰ خیبر پختونخواعلی امین گنڈاپور 8 گھنٹے غائب رہنے کے بعد منظر عام پر آگئے، ٹوٹے ہوئے رابطے بھی بحال ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور رات دیر گئے اسلام آباد سے پشاور کے لئے روانہ ہوگئے تھے،پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک نےعلی امین گنڈاپور کے واپس پشاور پہنچنے کی تصدیق کردی۔
اس سے قبل مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کیا تھا تاہم سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے علی امین کی گرفتاری کی تردید کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو گرفتار نہیں کیا گیا وہ محفوظ ہیں۔
قائد حزب اختلاف عمرایوب نے کہا کہ علی امین گنڈاپور سے رابطہ ختم ہوچکا، وفاقی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ نے انہیں چائے کے کپ پر مدعو کیا تھا،علی امین گنڈا پور ان کے سیکورٹی عملے سے بھی رابطہ نہیں، ان کے فون بھی بند ہیں۔