پبلک پارک انتظامیہ کی غفلت کے گھاٹ اتر کر چراگاہ میں بدل گیا

10 Sep, 2024 | 06:38 AM

ثمرہ فاطمہ:  ناصر چوک گرین ٹاؤن کا پارک انتظامیہ کی عدم توجہی کا شکار ہو  کر برباد ہو گیا۔

  پارک کے جنگلے ٹوٹ پھوٹ گئے۔ جھولوں کا بھی نام و نشان تک مٹ گیا۔ صفائی کی ابتر صورتحال کے باعث پارک کی خوبصورتی گہنا گئی۔ اب یہاں خود رو گھاس اور بڑی بڑی جھاریاں اگ آئی ہیں۔ کبھی یہاں بچے بھی کھیلنے آتے ہوں گے لیکن اب  خود رو گھاس پر علاقہ کے لوگ اپنے جانور لا کر باندھ دیتے ہیں۔ 


 پارک میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات بیماریوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ مچھروں کی بہتات میں اضافہ کرنے لگے ہیں۔

 جگہ جگہ موجود کوڑا کرکٹ تعفن پھیلانے کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمی کو ناممکن بنانے لگا۔ انتظامیہ کی غفلت کے باعث پارک میں بڑی بڑی جھاڑیاں اگ گئی ہیں جو آوارہ جانوروں اور کیڑے مکوڑوں کا نام مسکن بن گئی ہیں ۔

بچے پارک میں کھیلنے سے محروم ہیں۔ انتظامیہ کے کان پر جوں تک نہین رینگ رہی کہ آئے اور اس پارک کو بحال کر کے لوگوں کو بیماریوں اور تعفن زدہ ماحول سے نجات دلوائے۔ 

بلاک چار سی ٹو، گرین ٹاؤن کے مکینوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ پی ایچ اے  پارک کی صفائی ستھرائی کروا کر اس کی خوبصورتی کو بحال کرائے۔

مزیدخبریں