ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دو مزید اہم رہنما گرفتار

Hamid Raza arrested, City42, Sahabzada Hamid Raza, Parliament House, Zain Quraishi, Shaikh Waqas Akram, Amir Dogar, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  اسلام آباد پولیس نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کو بھی گرفتار کر لیا۔ 

اسلام آباد پولیس نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ ‏صاحبزادہ حامد رضا کو پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر سے گرفتار کیا جبکہ پی ٹی آئی کے ایم این اے مولانا نسیم الرحمان کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے رہنما زین قریشی، جھنگ کے شیخ وقاص اکرم، ملتان کے عامر ڈوگر اور دیگر رہنما بھی پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر موجود تھے۔ گرفتاری سے  پارلیمنٹ ہاؤس کی روشنیاں بھائی گئیں، اس دوران پولیس کے اہلکار پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر داخل ہوئے اور مقدمات میں مطلوب افراد کو گرفتار کر لیا۔

 

اس سے پہلے اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور شیر افضل مروت کو بھی پارلیمنٹ کے باہر سے گرفتار کیا جبکہ پولیس ذرائع کے مطابق شعیب شاہین کو ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔

اجتماعات کے نئے قانون کے مطابق  اسلام آباد مین درج کئے گئے مقدمات میں ملوث دو درجن کے لگ بھگ افراد کو   پنجاب  مین بھی گرفتار کئے جانے کے لئے پولیس کی کارروائیوں کا آغاز آج ہونے  کی اطلاع ہے۔اس ضمن میں اسلام آباد پولیس نے پنجاب پولیس کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمات 3 تھانوں میں درج کیے گئے ہیں، مقدمات اسمبلی اینڈ پبلک آرڈر2024کے تحت درج کیے گئے، مقدمات میں کار سرکار میں مداخلت، توڑ پھوڑ اور دفعہ 144کی خلاف ورزی کی دفعات شامل ہیں۔