ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد  میں ریاست کے خلاف تقریر؛ علی امین گنڈا پور کیخلاف مقدمہ درج

اسلام آباد  میں ریاست کے خلاف تقریر؛ علی امین گنڈا پور کیخلاف مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: اسلام آباد پولیس نے خیبر پختونخوا  کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

 ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ سنگجانی میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کیخلاف مقدمہ  درج کیا گیا ہے۔

 علی امین گنڈا پور کے خلاف مقدمہ جلسہ ضوابط کی خلاف ورزی اور ریاست مخالف تقاریر  اور ضلعی انتظامیہ کے افسر کو حبس بے جا میں رکھنے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔  اس سے قبل  مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔ اس وقت بتایا جا رہا تھا کہ علی امین گنڈاپور کا فون بند ہو گیا ہے۔ تاہم بعد ازاں یہ واضح ہو گیا کہ علی امین کو کسی نے گرفتار نہیں کیا تھا۔