ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کے جلسے میں بے ہودہ گفتگو، وزیراعظم شہباز نے بھی مذمت کر دی

 پی ٹی آئی کے جلسے میں بے ہودہ گفتگو، وزیراعظم شہباز نے بھی مذمت کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایک سیاسی جماعت کے جلسے میں نازیبا زبان استعمال کی گئی، ایسی نازیبا زبان کے استعمال کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے اتحادی جماعتوں کے پارلیمنٹیرینز کے اعزاز میں عشائیہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اسلام آباد کے نواحی گاؤں سنگ جانی کے قریب  پی ٹی آئی کے جلسہ میں بے ہودہ زبان کے استعمال پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک سیاسی جماعت کے  جلسے میں نازیبا زبان استعمال کی گئی، ایسی نازیبازبان کے استعمال کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک کو سیاسی استحکام اور پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسہ کیا جس کیلئے اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو شام 7 بجے تک جلسہ کرنے کا این او سی جاری کیا تھا لیکن اس کے باوجود جلسہ دیر تک جاری رہا۔ اس جلسہ مین خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین سمیت کئی شرکا نے قانون کی خلاف ورزی کی۔ علی امین گنڈاپور تو صحافی خواتین کے متعلق بے ہودہ زبان کی تمام حدیں پھلانگ گئے۔ اس بے ہودہ زبان کے استعمال پر ملک بھر میں شدید ناپسندیدگی کا ردعمل سامنے آیا ہے۔