ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

علی امین گنڈاپور کا عورتوں کے متعلق بے ہودہ بیان، سائبر کرائمز ایکٹ کے تحت کارروائی کا مطالبہ

Cyber Crimes Act violation, Aurat Foundation, City42, AF, Ali Amin Gandapur, Violence Against Women
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پی ٹی آئی کے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے صحافت کے ]پیشہ سے وابستہ خواتین کے متعلق بے ہودہ الفاظ استعمال کر کے سنگین جرم کیا، عورت فاؤنڈیشن نے علی امین گنڈاپور کے بے ہودہ طرز عمل اور  بے ہودہ باتوں کی مذمت کرنے کے ساتھ ان پر سائبر کرائمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کروانے کا اعلان کر دیا۔ 

عورت فاؤنڈیشن نے  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا (کے پی) علی امین گنڈاپور  کی جانب سے خواتین صحافیوں کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے کی شدید مذمت کیاور اکہا کہ  ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ 


عورت فاؤنڈیشن کی جانب سے علی امین گنڈاپور پر مقدمہ بنانے کا تحریری مطالبہ پیر کے روز  سامنے آیا ۔ خہبت پختونخوا کے وزیراعلیٰ اور پی ٹی آئی کے لیدر علی امین گنڈاپور نے ایک روز پہلے صحافی خواتین کے خلاف نازیبا الفاظ  استعمال کئے تھے۔ ان الفاظ سے نہ صرف صحافیوں بلکہ ملک بھر کی خواتین اور انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے کام کرنے والے کارکنوں میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی۔

عورت فاؤنڈیشن کے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ  وزیراعلیٰ کے پی کی زبان دھمکی آمیز تھی، انہوں نے اخلاقی گراوٹ کا ثبوت دیا۔

عورت فاؤنڈیشن کا مؤقف ہےکہ علی امین گنڈاپور نے سائبرکرائمز ایکٹ کی خلاف  ورزی کی، وزیراعلیٰ کے پی کے خلاف  مقدمہ درج کیا جائے۔