ویب ڈیسک: کوئٹہ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقی و منصوبہ بندی حافظ عبدالباسط کے گھر کے سامنے زوردار دھماکہ ہوا ہے، دھماکے سے ایک راہگیرزخمی ہو گیا جبکہ ایک دیوار کو نقصان پہنچایا۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں انسکمب روڈ پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقی و منصوبہ بندی حافظ عبدالباسط کے گھر کے سامنے زوردار دھماکہ ہوا ہے،ابتدائی طور پر کہا جا رہا ہے کہ سیورج لائن یا پھر گیس لیکج کا دھماکہ ہوا ہے،پولیس اور سکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، دھماکے سے ایک راہگیر زخمی جبکہ ایک دیوار کو نقصان پہنچا۔
گیس لیکیج اور اس کے باعث آگ لگنے کی شکایت پر سوئی گیس کی ٹیم آگ بجھانے والے آلات کے ساتھ پہنچی ہوئی تھی،ٹیم سیوریج لائن کے ڈھکنے ہٹاکر لیکیج ڈھونڈ رہی تھی کہ دھماکا ہوگیا،دھماکے سے سڑک اور فٹ پاتھ اکھڑ گئی اورسرکاری افسر کی رہائشگاہ کی دیوار گر گئی،دھماکے سے ایک راہ گیر معمولی زخمی ہوا۔