تامل فلموں سے متاثر رکشہ ڈرائیور پستول سمیت گرفتار 

10 Sep, 2023 | 11:21 PM

وقاص احمد: ٹریفک وارڈن نے رکشہ پر پستول لے کر گھومنے والے رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔

ملزم کو پسٹل اور رکشہ سمیت مسلم ٹاؤن پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق  لاہور  میں لوڈر رکشہ  چلانے والا محنت کش شانو تامل فلموں سے متاثر ہوکر رکشہ پر کام کرنے کے دوران پستول ساتھ رکھتا تھا۔ کریم بلاک ک قریب ٹریفک وارڈن نے شبہ پڑنے پر اس کی تلاشی لی تو پستول برآمد ہو گیا۔ وارڈن نےملزم کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا اور  پستول اور رکشہ سمیت مسلم ٹاون پولیس کے حوالے کر دیا۔کریم بلاک سگنل پر پٹرولنگ آفیسر زین نے اپلائیڈ فار لوڈر رکشہ کو روکا اور ڈرائیور نے فلمی انداز میں تعارف کرواتے ہوئے کاغذات نہ دئیے، مشکوک حرکات وسکنات پر تلاشی کے دوران ملزم سے پسٹل برآمد، ملزم شان عرف شانو نے پسٹل دیتے وقت مزاحمت بھی کی، ملزم کو پسٹل اور رکشہ سمیت تھانہ مسلم ٹاؤن پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

مزیدخبریں