وقاص احمد : لاہور کے علاقہ اقبال ٹاوں مین سی آئی اے پولیس نے عوام میں خوف پراس پھیلانے کی شکایات پر ٹک ٹاکر گینگ کے دو سرکردہ ارکان کو گرفتار کرلیا۔
سی آئی اے اقبال ٹاؤن کو شکایات ملی تھیں کہ ملزم فیضان اور اس کے ساتھی عوامی مقامات پر خطرناک اسلحہ کی نمائش کر کے اس عمل کی ویڈیوز بناتے ہین اور انہیں ٹک ٹاک مین پوسٹ کر کے خوف و ہراس پھیلاتے ہیں۔ پولیس نے ملزمان کا سراغ لگا کر ان کا پیچھا کیا اور اتوار کے روز انہیں رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں سرغنہ فیضان اور ساتھی حسین شامل ہیں۔
ڈی ایس پی سی آئی اے محمد علی بٹ کے مطابق گرفتار ملزمان میں ٹک ٹاکرز کے گروہ کا سرغنہ فیضان اور اس کا ایک ساتھی حسین شامل ہیں۔ گرفتار ملزماناسلحہ کی نمائش کی ویڈیو بنا کر ٹک ٹاک ویب سائٹ پر پوسٹ کرتے اورعوام میں خوف ہراس پھیلاتے تھے۔ ایسی ویڈیوز بنانا ان کا معمول بن چکا تھا۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ 7 پسٹل جن میں نائن ایم ایم پسٹل،30 بور پسٹل،بریٹا اور سینکڑوں گولیاں برآمدکی گئی ہیں۔