ویب ڈیسک: بلوچستان کے علاقے ژوب میں سوڑہ پل کے قریب ٹریفک حادثے میں میونسپل کمیٹی چیئرمین سردار ناصر خان ناصر سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی چیئرمین سردار ناصر خان ژوب سے کوئٹہ جارہے تھے کہ حادثہ پیش آگیا، حادثہ ٹرک اور فیلڈ گاڑی میں تصادم کے باعث پیش آیا،جاں بحق افراد میں ایک خاتون بھی شامل ہیں، نعشوں کو سول ہسپتال ژوب منتقل کردیا گیا۔