محکمہ موسمیات کی بارش کے حوالے سے اہم پیشگوئی

10 Sep, 2023 | 07:59 PM

روزینہ علی : آج رات موسم کی  صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم  خشک رہے گا، شما ل مشرقی پنجاب،  اسلام آباد، میں چند مقامات پر  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 پیر کے روز موسم کی   صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آبادمیں  موسم خشک اور گرم  رہے گا، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک  رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع  میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، جبکہ صبح کے اوقات میں  ناروال، سیالکوٹ، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش ہو سکتی ہے۔ 

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور  مرطوب رہے گا، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور   مرطوب رہے گا، گلگت بلتستان  میں  موسم خشک اور  مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، جبکہ کشمیر میں  مطلع جزوی ابر آلود   رہنے اور شام یا رات میں  چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش  ہوسکتی ہے۔ 

مزیدخبریں